عمران خان ارشد شریف کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کریں گے

پاکستان کے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان آج لاہورمیں مصروف دن گزاریں گے ساتھ ہی آج ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں گے۔

عمران خان آج شام 6 بجے لبرٹی چوک کا دورہ کریں گے جہاں وہ لانگ مارچ کے لئے کارکنوں کو متحرک کریں گے، اس کے ساتھ ہی 90 شاہراہ قائداعظم میں بھی اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

چیئرمین عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گے اور سینئر صحافیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس کےعلاوہ پارٹی قیادت عمران خان کو زمان پارک میں حتمی تیاریوں پر بریفنگ دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں