پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ تسلیم، ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اعتماد کا ووٹ تسلیم کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ پنجاب مان لیا۔ وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم بھی واپس لے لیا۔

لاہورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے اعتماد کےووٹ سے متعلق درخواست نمٹادی۔گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹی کرنے کا حکم واپس لے لیا۔
گورنر کے وکیل منصور عثمان کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دلائل دیئے گئے کہ گورنر سے رابط ہو گیا ہے ،انہوں نے اعتماد کے ووٹ کی تصدیق کردی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ گورنر پنجاب نے کنفرم کر دیا ہے کہ اسپیکر کی رپورٹ موصول ہو گئی۔گورنر نے 22 دسمبر کااپنا حکم واپس لے لیا ہے،آرڈر کے ذریعے پرویز الہٰی کو ڈی نوٹی فائی کیا گیا تھا۔ایسے میں درخواست کا جواز نہیں رہا ۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیے کہ گورنر نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے تو پھر معاملہ ہی ختم ہوگیا ۔آپ نے اسمبلی میں ہی معاملہ حل کرلیا جو اچھی بات ہے۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگیا ہے۔ ہم تو چاہتے ہیں ایسے معاملات میں عدالت کی مداخلت کم سے کم ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں