صدر عارف علوی کی شاہد آفریدی کو شاہین سے بیٹی کے نکاح پر مبارکباد

صدر عارف علوی نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ان کی بیٹی کے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے نکاح پر مبارکباد پیش کی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا نکاح گزشتہ روز شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے کراچی میں ہوا تھا جس میں قومی کرکٹرز سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئی تھیں۔

نکاح پر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کو مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ایسے میں صدر عارف علوی کی جانب سے بھی شاہد آفریدی کو بیٹی انشا کے شاہین کے ساتھ نکاح کی مبارکباد دی گئی۔

صدر عارف علوی کی جانب سے سوشل میڈیا پر لکھا گیا کہ شاہین شاہ آفریدی آپ کو شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے نکاح کی بہت بہت مبارک ہو، دعا ہے کہ آپ دونوں مرتے دم تک طویل اور خوشحال ازدواجی زندگی گزاریں، آمین۔

شاہد آفریدی نے صدر عارف علوی کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا گرمجوشی کے ساتھ نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ صدر صاحب۔

اپنا تبصرہ بھیجیں