سپریم کورٹ نے ازخود نوٹسز پر جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا

سپریم کورٹ نے ازخود نوٹسز کے حوالے سے جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

6 رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس اعجاز الاحسن کریں گے، بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

6 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت آج ہی کرے گا۔

خیال رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینےکے کیس میں بینچ بنانے پر اعتراض کیا تھا اور تمام ازخود نوٹسز پر کاروائی روکنےکا فیصلہ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں