ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ توڑنے والا ملزم گرفتار

پولیس نے ریڈیو پاکستان کے مرکزی گیٹ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پشاور پولیس کے مطابق ملزم محمد عمر نے گیٹ توڑنے کے بعد اسے کباڑ میں فروخت کردیا تھا
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہشت نگری میں کباڑ کی دکان میں گیٹ 9 ہزار روپےمیں فروخت کیا تھا جسے پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد عمر کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ریڈیو پاکستان پر دھاوا بولنے والے دیگر ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں