پنجاب میں مچھلی کی پیداواربڑھانے کا فیصلہ

لاہور: صوبائی وزیر صنعت وتجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت نیو منسٹر بلاک میں اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ فشریزکے تنظیمی ڈھانچے، اموراور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر ایکسائز بلال افضل، ڈی جی فشریز ڈیپارٹمنٹ اور دیگر افسران اجلاس میں شریک ہوئے، صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے مچھلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے جامع پلان طلب کر لیا۔ صوبائی وزیرنے کہا مچھلی کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے فش فارمرز کو سود مند تکنیکی خدمات فراہم کی جائیں

ایم ایس تنویرنے کہا فش پروڈکشن کے حوالے سے پھر پور آگاہی ، محکمہ کی ڈیجیٹائزیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے انہوں نے کہا فش کی برآمد بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ ڈی جی فشریزنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گزشتہ پانچ سالوں میں 12ہزار ایکڑ پر فش فارمنگ بڑھائی گئی ہے،محکمہ فشریزآؤٹ لٹ بنائے گا اور پرائیویٹ سیکٹر اسے چلائے گا اورپورا سال آؤٹ لٹ پر مچھلی دستیاب ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں