کمانڈر ایرانی بحریہ رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ۔ ترجمان پاک بحریہ

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی بعدازاں نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ

چیف آف دی نیول اسٹاف نے کمانڈر ایرانی بحریہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ

کمانڈر ایرانی بحریہ نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ

رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی کے دورے سے دونوں ممالک بلخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ ترجمان پاک بحریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں