بلاول بھٹو کی سینئر پارٹی رہنما نبیل گبول سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی رہنما نبیل گبول سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی تقریب حلف برداری میں پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری لوگوں سے ملاقات کررہے تھے اسی دوران پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول ان کی جانب بڑھے۔
بلاول بھٹو نے نبیل گبول سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا اور کسی اور سے گفتگو کے دوران ہاتھ کے اشارے سے نبیل گبول کو ہٹانے کے لیے کہتے رہے۔ بلاول کی ہدایت کے مطابق ایک شخص نے نبیل گبول کو وہاں سے ہٹا دیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سینئر رہنما نبیل گبول سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اورسوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں