نان ایکٹو ٹیکس فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح تبدیل

حکومت نے نان ایکٹو ٹیکس فائلرزکے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح تبدیل کردی۔

ایف بی آر کے مطابق نان ایکٹو ٹیکس فائلر پر ایک دن میں بینک سے 50500 روپے نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس لگے گا ، جبکہ اس سے زیادہ اور 55 ہزار روپے سے کم نکلوانے والے کو 330 روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

ایف بی آر کے مطابق 55 ہزار سے 75 ہزار روپے تک نکلوانے والوں سے 450 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

برآمدکنندگان اور ریٹیلرز نے تنخواہ دار طبقے سے 175 ارب روپے کم ٹیکس دیا

ایف بی آر نے مزید بتایا کہ 2125 سی سی گاڑی پر 6 فیصد ، 2501 سے 3 ہزار سی سی گاڑی پر 8 فیصد جبکہ 3001 سی سی گاڑیوں پر 10 فیصد کی شرح سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے اورپاکستان میں مقیم غیر ملکی سفارتکار اس ٹیکس سےمستثنیٰ ہوں گے ، نان رہائشی پاکستانیوں کے لیے اے ٹی ایم یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں