ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں گرین شرٹس کو سری لنکا پر سبقت حاصل

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت لے چکا ہے تاہم ایشیائی ایونٹ میں گرین شرٹس کا آئی لینڈرز کے خلاف ریکارڈ بہت خراب ہے۔

ریکارڈ کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو دونوں ٹیمیں 155ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں گرین شرٹس 92میچز میں کامیابی حاصل کرکے آئی لینڈرز سے بہت آگے ہے۔

سری لنکا کیخلاف پاکستان کا انتہائی اہم میچ، بارش کے 86 فیصد امکانات

اس دوران سری لنکن ٹیم 58مقابلوں میں جیت کا مزہ چکھ سکی ہے،ایشیاکپ کے مقابلوں پر نظر ڈالیں تو سال 1984سے شروع ہوئے ٹورنامنٹ میں حیران کن طور پر سری لنکا پلڑا بھاری ہے۔

آئی لینڈرز نے ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان کیخلاف 17میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 12سری لنکا کے نام رہے جبکہ 5مقابلوں میں پاکستان کامیاب رہا،یہ بھی ایک ریکارڈ ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیاکپ کے دوران کوئی بھی مقابلہ بارش کی نذر نہیں ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں