متبادل جگہ پر بھی پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نہیں ہو گی تو پھر کوئی جماعت جلسہ نہیں کرے گی

ڈپٹی کمشنرلاہور نے پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ڈی سی آفس کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔

عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست کے بعد 10اکتوبر کو تمام اداروں کا اجلاس ہوا، 9مئی کو پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلا ؤگھیراؤکیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل کو متبادل جگہ پر جلسے کیلئے ڈی سی لاہور کو نئی درخواست دینے کا حکم دے دیا۔

جسٹس راحیل کامران کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو اجازت نہیں تو پھر کسی جماعت کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت نہیں ہوگی،پی ٹی آئی کو متبادل جلسے کی جگہ سے متعلق 72 گھنٹے میں اجازت دی جائے۔

جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ اگر متبادل جگہ پر بھی پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نہیں ہو گی تو پھر کوئی جماعت جلسہ نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں