پاک بھارت ٹاکرا، احمد آباد میں بارش کا خدشہ، بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں کل ہونے والے پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کے دوران احمد آباد میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ یہ مقابلہ دنیا کے سب سے بڑے ‘نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم’ میں کھیلا جائے گا جہاں 1 لاکھ 32 ہزار شائقین کی آمد متوقع ہے۔

گلین میکسویل ڈریسنگ روم میں ورلڈکپ میچ کے دوران سگریٹ پیتے پکڑے گئے

پاک بھارت میچ کے دوران محکمہ موسمیات کی طرف سے بارش کی مداخلت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ موسم کا حال دیکھنے والوں کے مطابق ہفتے کے روز احمد آباد میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میچز بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو برابر پوائنٹس ملیں گے۔ بارش ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے صرف دو سیمی فائنلز اور فائنل میچ کیلئے رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں