پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ کو جیت کیلئے 139 رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 139 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوور میں9 وکٹ پر 138 رنز بنائے، آغا سلمان 33 رنز بناکر نمایاں رہے، فہیم اشرف ، کولن منرو نے 20 ، 20 اور جارڈن کاز نے 19 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ عماد وسیم 9 ،شاداب خان 2 اور اعظم خان ایک رن بناسکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد وسیم نے اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، عقیل حسین نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ آج دنوں ٹیمیں اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک میچ شکست اور ایک میں جیت ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں