سینیٹر طلحہٰ محمود مولانا فضل الرحمان کی جماعت چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر طلحہٰ محمود نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سینیٹر طلحٰہ محمود نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی اور نیئر بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سینیٹر طلحٰہ محمود نے کہا کہ قومی سطح پرعوام کےلیے نکلنا ہے، اس کے لیے پیپلزپارٹی سے بہتر اس وقت کوئی پلیٹ فارم نہیں۔

انہوں نےکہا کہ ملک اس وقت بحران سے گزر رہا ہے اور اسے بحران سے نکالنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

پریس کانفرنس میں پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سینیٹر طلحٰہ محمود کو پیپلزپارٹی میں شامل ہونے پر ویلکم کرتے ہیں، خیبرپختونخوا سے مزید لوگ رابطے میں ہیں اور جلد پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں