عالمی برادری غزہ پر سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے: وزیراعظم

: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے سکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے، عالمی برادری غزہ سے متعلق سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں نہتےفلسطینیوں پر جاری صیہونی ظلم و جبر مستقل طورپر بند ہونا چاہیے، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں