پی آئی اے کی نجکاری سے قبل حکومت کا بڑا فیصلہ

حکومت نے نجکاری سے قبل پی آئی اے کو دو کمپنیوں کی صورت میں تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی حکومت پی آئی اے کے تمام قرضے کلیئر کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ کرلیا ، پی آئی اے کی 2کمپنیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو دو حصوں میں کرنے کے بعد پی آئی اے ہوا بازی اور ہولڈنگ کمپنیاں بنائی جائیں گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نجکاری سے قبل پی آئی اے تمام قرضے کلیئر کرے گی اور پی آئی اے کی مقامی قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی غیر ملکی قرضوں کے لیے وفاقی حکومت متحرک ہوگئی، پی آئی اے کے 88 ملین ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کے لئے حکومت نے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت غیر ملکی قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنا نہیں چاہتی بلکہ 10سال کے لیے نئے شرح سود پر سیٹلمنٹ کی کوششیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں