اللہ کو حاضر ناظر جان کرکہتا ہوں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم نے کہا ہےکہ اللہ کوحاضر ناظر جان کرکہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم کے کمرہ عدالت میں ختم القرآن کی تقریب ہوئی جس میں ملک میں امن و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ختم القرآن کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نےکہا کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنا دے، اللہ تعالی ہمارے ملک پر رحم کرے اور حالات بہتر کرے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف کا بول بالا ہو۔

جسٹس ابراہیم نے کہا کہ کچھ عرصے میں ہزار ایسی درخواستیں سنیں جو دوسرے صوبوں سے آئیں، اللہ کوحاضر ناظر جان کرکہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی، قانون کے مطابق ہم نے درخواست گزاروں کو سنا، جتنے سائلین آئے ہیں، ذمہ داری لیتا ہوں کہ میں نےان کو انصاف دیا ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کوئی سمجھتا ہے اس کے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو قیامت میں اپنی بہترین نیکی دینےکو تیار ہوں، پشاور ہائیکورٹ میں ہمیشہ انصاف ہوگا، یہاں کے جتنے ججز ہیں ان پر مکمل اعتماد ہے، امید ہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں جو بھی آئےگا اس کو انصاف ملےگا، ہائیکورٹ میں آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں