وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد کی ناقص کارکردگی پر نوٹس، ایم ایس ڈاکٹر زاہد کو فوری ہٹانے اور نیا ایم ایس لگانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ ایکشن سیکرٹری صحت محمد عامر جان کے سروسز ہسپتال کے دورہ کے دوران ایم ایس ڈاکٹر زاہد کی ناقص کارکردگی میڈیا پر رپورٹ ہونے کے بعد لیا۔ سیکرٹری صحت نے ڈاکٹر زاہد کو ایم ایس کے مزید پڑھیں

لاہور میں پٹرول بحران سر اٹھانے لگا۔ شہر کے بیشتر پٹرول پمپ پر سپلائی بری طرح متاثر ہونے لگی۔

تفصیل کے مطابق بند روڈ، داروغہ والہ، علامہ اقبال روڈ، عامر روڈ، باٹا پور، سکھ نہر، گڑھی شاہو، شادباغ، جی ٹی روڈ سمیت متعدد علاقوں کے پٹرول پمپس پر سپلائی ختم ہو گئی۔ شہر میں پٹرول کی روزانہ کھپت 35 مزید پڑھیں

مام صوبوں میں پنجاب کا صحت بجٹ سب سے زیادہ ہے: صوبائی وزیر صحتصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ویژن ہے کہ ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات بہتر بنائی جا ئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج سے ملحقہ ٹیچنگ اسپتال کو 2022 میں مکمل آپریشنل کر دیا جائے مزید پڑھیں

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی آزمودہ دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوئی ہے اور بدلتی ہوئی علاقائی و بین الاقوامی صورتحال کے باوجود یہ متاثر نہیں ہوئی

رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ چین مکمل ہونے کے بعد دفتر خارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک چین سدا بہار دوستی ہمیشہ پھلی پھولی ہے اور مستحکم ہوئی ہے جبکہ علاقائی اور مزید پڑھیں

مظفر آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں آئندہ حکومت تشکیل دینے کے لیے تیار ہے، قانون ساز اسمبلی کی کُل 45 جنرل نشستوں میں سے 43 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے سیاسی حریفوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کو شکست دے دی۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے 25 حلقوں میں کامیابی حاصل کی (ان میں 9 پاکستان سے ہے)، پیپلز پارٹی نے 10 حلقوں میں برتری حاصل کی (ان میں ایک پاکستان سے ہے) جبکہ مسلم لیگ (ن) 6 حلقوں مزید پڑھیں

آشیانہ روڈ پر واقع گاؤں میں کمرے کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کے مطابق چھت گرنے کا افسوسناک واقع اعوان مارکیٹ مین بازار کے قریب پیش آیا جہاں اللہ دتہ نامی شہری اپنے مکان کا تعمیراتی کام کروا رہا تھا۔اسی دوران ایک کمرے کی چھت اچانک گر گئی، اطلاع ملنے پر مزید پڑھیں

شاہکام فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ ،فلائی اوور کے ساتھ سڑکوں پر پیچ ورک اور کارپٹنگ کے لیے علیحدہ رقم مختص کردی گئی ہے۔

ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ نے فلائی اوور ایڈ گریڈ اور ڈائیورشن کو پلان کا حصہ ہی نہیںبنایا منصوبے کے پی سی ون میں ڈائیورشن سڑکوں پر پیچ ورک شامل نہ ہونے سے لاگت میں اضافہ ہوچکاہے۔ ایل ڈی مزید پڑھیں

کمشنر لاہور نے بارشوں کے پیش نظر واسا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو شہر کے نالوں کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی۔

کمشنر لاہور ڈویثرن کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے لاہور میں آج اور آنےوالے ہفتے کے دوران بارشوں کی پیشنگوئی ہے-کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے واسا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو شہر کے نالوں کی روانی کیلئے ہدایات جاری مزید پڑھیں

سبزی و فروٹ منڈیوں سے سیاسی مداخلت تو ختم ہوگئی لیکن سبزی و فروٹ منڈیاں بدستور مسائل سے دوچار، ملتان روڑ اقبال ٹاؤن کی سبزی و فروٹ منڈی بھی سیوریج اور صفائی کے مسائل کا شکار جگہ جگہ گٹر ابلنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی بڑی سبزی و فروٹ منڈیوں میں سے ایک ملتان روڑ اقبال ٹاؤن کی سبزی و فروٹ منڈی بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے. پوش اور گنجان آبادیوں سے ملحقہ اقبال ٹاؤن کی سبزی وفروٹ منڈی مزید پڑھیں