اوگرا نےایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا

اوگرا نےایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اوگرا نے ستمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ ایل پی جی کی نئی قیمت 175 روپے فی کلو مقرر، گھریلو سلنڈر 58 روپے اور کمرشل سلنڈر 223 روپے مہنگا ہو گیا۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2060 روپے مقرر، اگست میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2002 روپے کا تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر 2021 کیلئے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں