اسلام آباد: چین سے کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ، این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی آمدسےملک میں ویکسی نیشن کی یومیہ شرح بہتر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید سائنوویک ویکسین کی 20لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا، ویکسین اسلام آباد ائیرپورٹ پر این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کی گئی۔

پاکستان نے چینی کمپنی سائنو ویک ویکسین کی خریداری کی ہے، ین سی او سی کی زیرنگرانی این ڈی ایم اےویکسین خریداری کر رہا ہے، چین سے لائی گئی کورونا ویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائے گی

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی آمدسےملک میں ویکسی نیشن کی یومیہ شرح بہتر ہوگی۔

یاد رہے 3 روز قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے مزید 15لاکھ سے زائد ویکسین لے کر وفاقی دارالحکومت پہنچ تھا، این سی او سی نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے 20 سے 30 لاکھ ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

واضح رہے کہ چند روز کے دوران ملک میں کرونا ویکسین کے قلت کے باعث مشکلات پیش آرہی تھیں، اس ضمن میں وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق سسٹم میں پریشر پیر یا منگل تک حل ہوگا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں